8 دسمبر، 2024، 8:31 AM

بشار الاسد نے ملک چھوڑ دیا ہے، ذرائع

بشار الاسد نے ملک چھوڑ دیا ہے، ذرائع

شام میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد نے ملک چھوڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر اعظم محمد غازی الجلالی نے کہا ہے کہ وہ اپنا گھر چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سرکاری ادارے کام کرتے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار کی منتقلی کے لئے تیار ہیں۔

اتوار کی صبح عرب میڈیا اداروں نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اسد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ شامی فوج کی کمان نے افسران کو بتایا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت ختم ہو چکی ہے۔

News ID 1928653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha